31 دسمبر ، 2012
کراچی…صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرصغیر احمد کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ میں خسرہ کی بیماری سے اب تک 100 بچے انتقال کرگئے ہیں۔فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے پر محکمہ صحت کے 5افسران کو معطل کردیا۔سکھر میں میڈیا سے گفت گو میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیراحمد کا کہناتھا کہ اب تک سندھ میں ی 100بچے خسرہ کی بیماری سے جاں بحق ہوئے ہیں۔وہ خو د سندھ میں خسرہ سے متاثرہ تمام علاقوں کا دورہ کریں گے اور سہی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ ڈاکٹرصغیراحمد نے فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے پرتعلقہ ہیلتھ آفیسرصالح پٹ ڈاکٹرشاہد ،ڈاکٹر ادریس اور ای ڈی او شکار پور ڈاکٹر قاضی خورشید سمیت محکمہ صحت کے پانچ افسران کو سندھ میں خسرہ سے بچاوٴ کے لئے اقدامات نہ کرنے پرمعطل کردیا ہے۔جبکہ ویکسی نیشن اسٹاف اپنے اہداف حاصل کرنے کی ہدایات کی ہیں اور بصورت دیگر کارروائی کرنے کا کہا ہے۔