Time 19 جون ، 2023
پاکستان

اب آپ 78 ممالک سے رشتے ڈھونڈ سکتے ہیں، ’دل کا رشتہ‘بین الاقوامی سطح پر بھی لانچ

جن ممالک میں اس ایپ کو زیادہ پذیرائی ملی ان میں امریکا،کینیڈا، برطانیہ، اٹلی، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور بھارت سمیت دیگر سر فہرست ہیں— فوٹو:فائل
جن ممالک میں اس ایپ کو زیادہ پذیرائی ملی ان میں امریکا،کینیڈا، برطانیہ، اٹلی، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور بھارت سمیت دیگر سر فہرست ہیں— فوٹو:فائل

نامورپاکستانی ایپلی کیشن ’دل کا رشتہ‘جو لاکھوں لوگوں کے دل ملوا چکی ہے اب بین الاقوامی سطح پر بھی لانچ ہو گئی۔

’دل کا رشتہ’ ایپ کو لانچ ہوتے ہی ایک ہفتے کے اندر 78 ممالک میں ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے اور اس ایپ کے ذریعے اب پاکستانی پوری دنیا سے اپنا شریک حیات ایک کلک پر ڈھونڈ سکتے ہیں۔

جن ممالک میں اس ایپ کو زیادہ پذیرائی ملی ان میں امریکا،کینیڈا، برطانیہ، اٹلی، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور بھارت سمیت دیگر سر فہرست ہیں۔

’دل کا رشتہ‘ ایپ کے پاکستان میں لانچ کے کچھ ہی مہینوں میں 12 لاکھ 35 ہزار رشتہ پرو فائلز اور 2 لاکھ 45 ہزار 337 میچز بن چکے ہیں۔  یہ اعدادو شمار اس ایپ پر عوام کے اعتماد کو ظاہر کرتے ہیں۔ 

سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس ایپ پر ہر پرو فیشن جیسے ڈاکٹر، انجینیئر، وکیل وغیرہ کے رشتے موجود ہیں۔

ایپ کو استعمال کرنا بے حد آسان ہے۔ آپ اپنی ڈیوائس پر ڈاؤن لوڈ کریں اور سائن اپ ہونے کے بعد آپ کو ایک او ٹی پی ملے گا جس کے بعد آپ اس پر پرو فائل بنا سکتے ہیں۔ 

کال کے ذریعے آپ کے پرو فائل کی تصدیق بھی کی جائے گی تاکہ کسی بھی قسم کے فراڈ اور غلط معلومات کے امکان کو ختم کیا جا سکے۔

دل کا رشتہ ایپ اس امر کو یقینی بناتی ہے کہ ایپ پر بننے والے میچز ایک دوسرے سے مکمل ہم آہنگ ہوں جو ایک کامیاب شادی شدہ زندگی گزارنے کی علامت بھی ہے اور یہی معیار لے کر یہ رشتہ ایپ اب پوری دنیا میں پہنچ چکی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ’دل کا رشتہ‘ ایپ نے جلدی شادیاں کروانے کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ گزشتہ دنوں جیو کے پرو گرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں ایک نئے شادی شدہ جوڑے نے شرکت کی تھی اور انکشاف کیا کہ رشتہ ایپ ’دل کا رشتہ‘ ان کی زندگی میں بہار بن کر آئی ہےاور چند دن میں ہی شادی ہوگئی۔

مزید خبریں :