Geo News
Geo News

پاکستان
31 دسمبر ، 2012

21لیویز اہلکاروں کی تدفین آبائی علاقوں میں کر دی گئی

  21لیویز اہلکاروں کی تدفین آبائی علاقوں میں کر دی گئی

پشاور… ایف آر پشاور میں شدت پسندوں کے ہاتھوں قتل کیے گئے 21لیویز اہلکاروں کی نعشیں مل گئی ہیں۔جن کی تدفین آبائی علاقوں میں کر دی گئی ہے ۔27دسمبر کو شدت پسندوں نے ایف آر پشاورمیں لیویز اہلکاروں کی دو چیک پوسٹوں پر حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں اور لیویز اہلکاروں کے درمیان تقریبا ایک گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ اس دوران دو لیویز اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ جب کہ بائیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا۔ اس واقعے نے انتظامیہ کو متحرک کر دیا اور لیویز اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی کے لیے کوششیں شروع کر دی گئیں۔ اور شدت پسندوں کو مغوی لیویز اہلکار رہا کرنے کے لیے تین دن کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔ تاہم یہ ڈیڈ لائن پوری ہونے سے پہلے ہی21 لیویز اہلکاروں کو قتل کر دیا گیا۔ جن کی نعشیں گزشتہ شب جبہ حسن خیل میں سڑک کنارے ملیں۔ایک مغوی لیویز اہلکار شدت پسندوں کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔مرنے والے لیویز اہلکاروں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔اس واقعے میں ایک لیویز اہلکار معجزانہ طور پر زندہ بچنے میں کامیاب ہو گیا۔

مزید خبریں :