Time 21 جون ، 2023
پاکستان

ایف آئی اے گوجرانوالہ نے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا

ملزمان نے کشتی حادثے کے ایک متاثرہ شخص کو یورپ بھجوانے کیلئے 25 لاکھ روپے ہتھیائے: ایف آئی اے/ فائل فوٹو
ملزمان نے کشتی حادثے کے ایک متاثرہ شخص کو یورپ بھجوانے کیلئے 25 لاکھ روپے ہتھیائے: ایف آئی اے/ فائل فوٹو

لاہور : ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ گوجرنوالہ سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان یونان میں ہونے والے حالیہ کشتی حادثے سے میں ملوث ہیں، ان انسانی اسمگلرز میں محسن جاوید اور شرافت علی شامل ہیں، ملزمان کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے کشتی حادثے کے ایک متاثرہ شخص کو یورپ بھجوانے کیلئے 25 لاکھ روپےہتھیائے اور متاثرہ شخص عمیر یحییٰ لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔

زندہ بچ جانیوالے کے بھائی نے ظلم کی داستان سنادی

ادھر یونان کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے 12 خوش نصیب پاکستانیوں میں گجرات کا عظمت بھی شامل ہے۔

اسکرین گریب جیو نیوز
اسکرین گریب جیو نیوز

جیونیوز کے مطابق عظمت اپنے مال مویشی بیچ کر یورپ کے لیے نکلا تھا۔

عظمت کے بھائی کا کہنا ہےکہ ایجنٹ سے 24 لاکھ میں بات طے ہوئی، عظمت مارچ کی 30 تاریخ کو گھر سے نکلا تھا، لیبیا پہنچنے پر ایجنٹ نے 12لاکھ کی رقم وصول کی۔

عظمت کے بھائی نے بتایا کہ لوگوں کو کئی کئی دن بھوکا رکھا جاتا تھا، مزید رقم دینے پر کھانا پانی دیا جاتا تھا، اٹلی پہنچنے سے پہلے ہی ایجنٹ نے جھوٹ بولا کہ عظمت اٹلی پہنچ گیا ہے، باقی رقم لے آؤ۔

عظمت کے بھائی کا کہنا تھا کہ جب حادثے کا علم ہوا تو ایجنٹ کے گھر گئے تو وہ موجود نہیں تھا۔


مزید خبریں :