22 جون ، 2023
دوسری جنگ عظیم میں امریکا کی جو 52 جنگی آبدوزیں جن کا نقصان ہوا ان میں سے اکثر کا آج تک سراغ نہیں مل سکا۔
دوسری جنگ عظیم کے بعد 60 سال تک غرق ہونے والی 52 امریکی آبدوزوں کا کچھ پتا نہیں چلا۔
تاہم جولائی 2006 میں روسی غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نے روسی اور جاپانی جزائرکے درمیان ایک ڈوبی امریکی آبدوز’ سواہو ‘ کا سراغ لگایا۔
جب کہ 2019 میں جاپان جزیرے اوکی ناواے کے قریب ایک امریکی آبدوز ’گرے یبک‘ کا 75 سال بعد سراغ ملا ۔
آبدوز ٹائٹن کی تلاش
اتوار کو لاپتا سیا حتی آبدوز سب مرین ٹائٹن کی شمالی بحراقیانوس میں تلاش جاری ہے جس میں پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے، برطانوی تاجر ہمیش ہارٹ اور فرانسیی غوطہ خور سمیت 5 افراد سوار ہیں ۔
یہ لوگ غرقاب پر تعیش برطانوی مسافر بردارجہاز ٹائی ٹینک کا شمالی بحراوقیانوس میں 3800 میٹرز کی گہرائی میں نظارہ کرنے نکلے ہیں، ٹائی ٹینک اپریل 1912 میں غرق ہوا تھا۔
کینیڈا کے ایک فوجی نگران طیارے نے بدھ کو کچھ آوازیں سنی ہیں جس سے ان کے پریشان حال خاندانوں کو ان کے زندہ ہونے کی امید بند چکی ہے۔