جناح ہاؤس حملہ: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ گرفتار

عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے حراست میں لیا گیا۔ فوٹو فائل
عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے حراست میں لیا گیا۔ فوٹو فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے حراست میں لیا گیا۔

عمر سرفراز چیمہ کو آج جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ شوہر سے ملاقات کے لیے عدالت پہنچی تھیں۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان جناح ہاؤس پر حملے کی تفتیش میں مطلوب ہیں، رابعہ سلطان کی جناح ہاؤس پر9 مئی کو حملے کے موقع پر موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق جیو فینسنگ کے ذریعے رابعہ سلطان کی 9 مئی کو جناح ہاؤس میں موجودگی ثابت ہوئی، پولیس رابعہ سلطان کی تلاش میں تھی جنہیں آج گرفتار کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کے اسکینڈل میں 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے ہنگاموں میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں سمیت 3000 سے زائد افراد زیر حراست ہیں۔

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی 9 مئی کو ہونے والی ہنگامہ آرائی کے کیس میں زیر حراست ہیں اور ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔

مزید خبریں :