مویشی منڈیوں میں جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

بیوپاری منڈی میں آنے والے اخراجات اور جانوروں کے مہنگے چارے کا رونا روتے نظر آرہے ہیں/ فائل فوٹو
بیوپاری منڈی میں آنے والے اخراجات اور جانوروں کے مہنگے چارے کا رونا روتے نظر آرہے ہیں/ فائل فوٹو

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں مویشی منڈیاں سج گئی ہیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں منڈیاں  تو سج گئیں لیکن ان منڈیوں میں خریداروں کا تناسب بہت کم  نظر آتا ہے، منڈیوں میں جانور تو  بہت ہیں لیکن خریدار کم ہیں، عید میں بہت تھوڑے دن رہ جانے کے باوجود زیادہ رش نہیں۔

منڈی میں خریداروں کے کم ہونے کی وجہ جانورں کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں ہیں جس سے خریدار پریشان ہیں جب کہ بیوپاری منڈی میں آنے والے اخراجات اور جانوروں کے مہنگے چارے کا رونا روتے نظر آرہے ہیں۔

سکھر کی مویشی منڈی میں بھاگ ناڑی نسل کے بیلوں کی قیمت کم سے کم 4لاکھ مقرر کی گئی ہے ۔

یہی نہیں  گوجرانوالہ میں کھیالی کے بیوپاری نے بکروں کی لوٹ سیل لگادی ہے  اس منڈی میں بکروں کے سودے  1190 فی کلو کے حساب سے ہورہے ہیں۔

مزید خبریں :