Time 23 جون ، 2023
پاکستان

ایم ڈی آئی ایم ایف کو بتایا شرائط پوری کردیں، اب پروگرام منظور ہونا چاہیے: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ماحولیات کے حوالے سے کانفرنس میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات بڑی خوش گوار رہی— فوٹو: فائل
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ماحولیات کے حوالے سے کانفرنس میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات بڑی خوش گوار رہی— فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات کیلئے ایون فیلڈ پہنچ گئے۔

وزیراعظم نے فرانس کا دو روزہ دورہ کیا جہاں نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

ایون فیلڈ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ماحولیات کے حوالے سے کانفرنس میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات بڑی خوش گوار رہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف کو بتایا کہ پاکستان نے تمام شرائط پوری کردی ہیں، اب پروگرام بورڈ میں جا کر منظور ہونا چاہیے۔

مزید خبریں :