24 جون ، 2023
ٹک ٹاکر صندل خٹک نے کہا ہے کہ حریم شاہ کی جانب سے مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹک ٹاکر صندل خٹک کا کہنا تھا کہ حریم شاہ کے ساتھ دوستی بہت پہلے ختم ہوچکی ہے جب ہم دبئی سے آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس کی جو ویڈیو لیک ہوئی اس کا الزام وہ مجھ پر لگارہی ہے، مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں اور اس حوالے سے عدالت میں کیس چل رہا ہے اور میڈیا پر الگ بات چل رہی ہے۔
صندل کا کہنا تھاکہ حریم شاہ کہہ رہی ہے صندل نے مجھ سے معافی مانگی ہے ایسا کچھ بھی نہیں، میں نے یا میرے گھر والوں میں سے کسی نے کوئی معافی نہیں مانگی۔
ان کا کہنا ہے کہ مجھ سے جب تفتیش کی گئی تو کچھ نہیں ملا جس پر مجھے ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ دبئی میں بھی اس کے کئی مسائل بنے تھے، جب بھی یہ کسی کی ویڈیو لیک کرتی تھی تو میرا نام آتا تھا، ایف آئی اے نے میرا موبائل اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ٹک ٹاکر کا کہنا تھاکہ جیل میں حالات بہت اچھے تھے، مہندی لگائی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد صندل خٹک کو گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا تھا۔
چند روز قبل اسلام آباد کی عدالت نے ٹک ٹاکر صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت منظور کی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔