Time 25 جون ، 2023
صحت و سائنس

بھارت کی غیر معیاری ادویات سیکڑوں انسانی جانیں لینے لگیں

2022 سے اب تک ازبکستان، انڈونیشیا سمیت افریقی ممالک میں سیکڑوں بچے بھارتی غیر معیاری ادویات سے جاں بحق ہوئے/فوٹوفائل
  2022 سے اب تک ازبکستان، انڈونیشیا سمیت افریقی ممالک میں سیکڑوں بچے بھارتی غیر معیاری ادویات سے جاں بحق ہوئے/فوٹوفائل

بھارت کی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی غیر معیاری ادویات کی بدولت دنیا بھر میں سیکڑوں بچے موت کے منہ میں چلےگئے۔

عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ سال دسمبر میں غیر معیاری بھارتی ادویات پر گلوبل الرٹ بھی جاری کیا تھا۔

تاہم اب نئے اعداد وشمار کے مطابق  2022 سے اب تک ازبکستان ، انڈونیشیا سمیت افریقی ممالک میں سیکڑوں بچے بھارتی غیر معیاری ادویات سے جاں بحق ہوئے۔

انڈونیشیا نے99 بچوں کی اموات کے بعد بھارت سےہرقسم کی ادویات کی درآمدات پرپابندی عائدکردی

بھارتی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی غیر معیاری ادویات کی بدولت ازبکستان میں18بچے زہریلی بھارتی ادویات کےباعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

انڈونیشیا نے 99 بچوں کی اموات کے بعد بھارت سے ہر قسم کی ادویات کی درآمدات پرپابندی عائدکی، افریقی ملک گیمبیا میں بھارتی تیارکردہ کھانسی کے سیرپ نے 69 بچوں کی جان لی۔

برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارت نے بچوں کی اموات چھپانےکیلئے60 ہزار ڈالرکی رشوت بھی دی جب کہ لائبیریا اور نائیجیریا نے بھارتی  کمپنیوں کے سیرپ کے250سے زائد کنٹینرز ضبط بھی کیے۔

مزید خبریں :