25 جون ، 2023
اداکار فیروز خان کو ان کے مداح نے دوسرے شادی کا مشورہ دیا ہے جس کا جواب بھی اداکار کی جانب سے دیا گیا۔
فیروز خان کی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی ، اداکار کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2019 جب کہ بیٹی کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔
بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی، علیزا نے الزام عائد کیا کہ فیروز خان انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، بعدازاں دونوں کی جانب سے ایک دوسرے پر کیس فائل کیےگئے جن کی سماعت عدالت میں چل رہی ہے۔
تاہم آج تک فیروز خان نے دوبارہ گھر بسانے کے بارے میں بات نہیں کی، البتہ اب ان کی ایک پوسٹ پر مداح نے ان کو دوسری شادی کا مشورہ دے ڈالا۔
مداح نے کہا 'کیا آپ اپنے بچوں سے محبت کرتے ہیں؟ آپ کو کسی اور خاتون سے شادی کرلینی چاہیے، میں 24 برس کا ہوں اور میری دو بیویاں ہیں'۔
صارف کے اس تبصرے اور مشورے پر فیروز بھی جواب دیے بغیر نہ رہ سکے۔
اداکار نے کہا 'آپ نے صرف وہی کیا جو آپ کو بتایا گیا تھا، بہت اعلیٰ'۔
ایک اور مداح نے فیروز سے سوال کیا کہ ’بھائی انڈسٹری چھوڑ دی ہے؟‘ جواب میں انہوں نے کہا ’انڈسٹری نہیں چھوڑتی بھائی کو‘۔
واضح رہے کہ 2020 میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے مذہب کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے، بعدازاں انہیں کئی پروجیکٹس میں کام کرتے دیکھا گیا۔