Time 26 اکتوبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

سابقہ اہلیہ پر تشدد: اقراء عزیز کا فیروز خان کیساتھ کام کرنے سے انکار

اقراء اور فیروز خان ڈرامہ سیریل خدا اور محبت میں ساتھ کام کرچکے ہیں—فوٹو: انٹرنیٹ
اقراء اور فیروز خان ڈرامہ سیریل خدا اور محبت میں ساتھ کام کرچکے ہیں—فوٹو: انٹرنیٹ

پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز نے فیروز خان کی جانب سے سابقہ اہلیہ پر مبینہ طور پر تشدد کیے جانے کے بعد اداکار کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ 

گزشتہ کچھ دنوں سے  فیروز خان کی جانب سے سابقہ اہلیہ علیزا پر مبینہ تشدد کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سے منسلک کئی معروف شخصیات  فیروز کے خلاف سخت ردعمل دے رہے ہیں۔

ایسے میں اداکارہ اقراء عزیز نے بھی فیروز کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے ان کے ساتھ نئے پراجیکٹ میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اقراء عزیز نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ'ظلم کے خلاف خاموش رہنا دراصل ظالم کے ساتھ کھڑے رہنے کے برابر ہے'۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو تشدد کانشانہ بننے والوں کی حمایت کیلئے میں نے مشکل لیکن ضروری فیصلہ کیا ہے کہ میں فیروز خان کے ساتھ آنے والا نیا پراجیکٹ میں کام نہیں کروں گی۔

اقراء نے مزید کہا کہ میں انصاف کے حصول کیلئے علیزا سلطان کے ساتھ کھڑی ہوں۔ 

فوٹو: اقراء عزیز انسٹاگرام اسکرین گریب
فوٹو: اقراء عزیز انسٹاگرام اسکرین گریب

 خیال رہے کہ فیروز اور علیزا کا بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کراچی کی مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے جب کہ علیزا نے فیروز کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت میں شواہد پیش کیے ہیں۔


مزید خبریں :