مدرسےکےطالب علم پر تشددکرتے استادکی ویڈیو وائرل، پولیس نےگرفتارکرلیا

ویڈیو میں قاری کو بچے کو ہاتھ حتیٰ کہ پیروں سے بھی تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے،فوٹو:/اسکرین گریب
ویڈیو میں قاری کو بچے کو ہاتھ حتیٰ کہ پیروں سے بھی تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے،فوٹو:/اسکرین گریب

لاہور کے علاقے سمن آباد میں مدرسے کےطالب علم پر تشدد کرنے والے  استاد (قاری) کو گرفتار کر لیا گیا ۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر  مدرسے میں  بچے پر تشدد کرتے قاری کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیو میں قاری کو بچے کو ہاتھ حتیٰ کہ پیروں سے بھی تشدد کرتے دیکھا گیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد  ایس پی اقبال ٹاؤن عثمان ٹیپو نے ایکشن لیا اور تشدد کے ملزم قاری آصف قادری کوگرفتار کرلیا۔

ایس پی عثمان ٹیپو کے مطابق ملزم نے دوران تدریس اپنے شاگردکو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


مزید خبریں :