Time 25 جون ، 2023
پاکستان

پشاور: سکھ شہری کی ٹارگٹ کلنگ، سی ٹی ڈی نےمتعدد مشتبہ افرادکو حراست میں لےلیا

نامعلوم افراد نے رکشے پر گھر جاتے ہوئے سکھ شہری منموہن کو نشانہ بنایاتھا،فوٹو: جیو نیوز
نامعلوم افراد نے رکشے پر گھر جاتے ہوئے سکھ شہری منموہن کو نشانہ بنایاتھا،فوٹو: جیو نیوز

پشاور میں سکھ شہری من موہن سنگھ کی ٹارگٹ کلنگ کے معاملے پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیس آپریشن شروع کر دیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق من موہن سنگھ کی ٹارگٹ کلنگ کے معاملے پر انٹیلی جنس بیس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے،گزشتہ رات گئے کاکشال اور ملحقہ علاقوں میں جیو فینسنگ کی گئی جب کہ واقعے سے متعلق سی ٹی ڈی ٹیم نے عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبندکرلیے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والا خول فرانزک کے لیے بھجوایا جائےگا۔

سی ٹی ڈی نے تفتیش کے لیے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی ٹیموں نے شہر کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا ہے، دو روز میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، سی ٹی ڈی نے دونوں واقعات کے شواہد  اکٹھا کرکے تفتیش جاری رکھی ہے۔

 ذرائع نے بتایا کہ واقعات میں استعمال ہونے والے خول کرائم سین یونٹ کے حوالے کردیے گئے۔

مزید خبریں :