31 دسمبر ، 2012
نیویارک/این جی ٹی…امریکہ کی ایک کمپنی نے ایسی انوکھی کشتی تیار کی ہے جو پانی میں تیرنے کے ساتھ ساتھ فضا میں اُڑ بھی سکتی ہے۔اس جدید کشتی میں چار سلنڈر والا ایک طاقتور انجن نصب کیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے یہ نا صرف پانی میں تیز رفتاری سے تیر تی نظر آتی ہے بلکہ فضا میں کئی فٹ اونچی اُڑان بھی بآسانی بھرلیتی ہے ۔ اب آپ چاہیں تو اسے پانی میں بطور کشتی استعمال کریں یا فضا میں جہاز بنا کر اُڑا لیں،مرضی آپکی۔