Time 26 جون ، 2023
پاکستان

سویلینز کے ملٹری ٹرائل کا کیس: بینچ ٹوٹنے پر اعتزاز نے سپریم کورٹ کو کیا مشورہ دیا؟

اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کو مشورہ دیا کہ عدالت الیکشن کا فیصلہ ماننے کے بجائے عدالت پر بہتان بازی کرنے والوں کو نا اہل کرے— فوٹو: فائل
اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کو مشورہ دیا کہ عدالت الیکشن کا فیصلہ ماننے کے بجائے عدالت پر بہتان بازی کرنے والوں کو نا اہل کرے— فوٹو: فائل

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف کیس سننے والا سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹنے کے بعد سینیئر وکیل اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کو مشورہ دے دیا۔

اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کو مشورہ دیا کہ عدالت الیکشن کا فیصلہ ماننے کے بجائے عدالت پر بہتان بازی کرنے والوں کو نا اہل کرے ، پانچ پانچ کروڑ  روپے جرمانے عائد کیے جائیں، فیصلے کے خلاف بیان بازی کرنے والے ہر شخص کو توہینِ عدالت کی سزا دی جائے۔ 

علاوہ ازیں لطیف کھوسہ نے کہا کہ حکومت آئین اور عدلیہ کے خلاف کھل کر سامنے آگئی ہے،  آج 9 مئی سے زیادہ سیاہ دن ہے، وکلا برادری کسی کو ملک کا نقصان نہیں کرنے دے گی۔ دو دن کی سماعت کے بعد حکومت اچانک جسٹس منصور علی شاہ پر اعتراض نہیں کرسکتی۔

خیال رہے کہ آج فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلا ف کیس سننے والا سپریم کورٹ کا بینچ پھرٹوٹ گیا، وفاقی حکومت کے اعتراض کے بعد جسٹس منصور علی شاہ نے بنچ میں بیٹھنے سے انکار کردیا اور خود کو بینچ سے الگ کرلیا۔

یاد رہے کہ اس معاملے پرسپریم کورٹ نے ابتداء میں 9رکنی بینچ تشکیل دیا تھا لیکن جسٹس فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق مسعود کے بینچ پر اعتراض کے بعد 7 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا تھا، اب جسٹس منصور کی علیحدگی کے بعد بینچ 6 ججز پر مشتمل رہ گیا ہے۔

مزید خبریں :