Time 27 جون ، 2023
پاکستان

جناح ہاؤس حملہ کیس:عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملےکے مقدمے میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز   چیمہ کی اہلیہ کو  جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

سابق گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ  رابعہ سلطان کی شناخت پریڈ مکمل  ہوگئی، پولیس کے مطابق ملزمہ کو  شناخت پریڈ  میں شناخت کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمہ رابعہ سلطان کی جناح ہاؤس میں موجودگی پائی گئی، ملزمہ کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا درکار ہے، عدالت ملزمہ رابعہ سلطان کا جسمانی ریمانڈ دے۔

تاہم عدالت نے پولیس کی استدعا مستردکرتے ہوئے ملزمہ کو  جوڈیشل ریمانڈ  پر جیل بھیج  دیا۔

رابعہ سلطان کا کہنا تھا کہ  میرا کسی پارٹی سے تعلق نہیں ہے، میں گھریلو خاتون ہوں، میں شوہر کےکیسز کی پیروی کر رہی ہوں، اس کی سزا مجھے دی  جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو  انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے 22 جون کو حراست میں لیا گیا تھا، وہ  شوہر سے ملاقات کے لیے عدالت پہنچی تھیں۔

واضح رہے کہ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی 9 مئی کو ہونے والی ہنگامہ آرائی کے کیس میں زیر حراست ہیں اور ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔

مزید خبریں :