Time 27 جون ، 2023
پاکستان

کرپشن کیس میں علی محمد خان کی ضمانت منظور، عدالت کا رہا کرنےکا حکم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پشاور کی اینٹی کرپشن عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق  وزیر مملکت علی محمد خان کے  خلاف اینٹی کرپشن کیس  میں  ضمانت  منظور کرلی۔

اینٹی کرپشن عدالت نے علی محمد خان کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے انہیں 80 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا۔

خیال رہےکہ سابق وزیر مملکت علی محمد خان  جوڈیشل ریمانڈ  پر مردان جیل میں ہیں۔

علی محمد خان پر غیر قانونی بھرتیوں اور خزانےکو 23 لاکھ روپے نقصان پہنچانےکا الزام ہے۔

9 جون کو علی محمد خان کو مردان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رہائی کے بعد  اینٹی کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کی یہ گرفتاری پانچویں مرتبہ عمل میں لائی گئی تھی، اس سے ایک روز قبل  ہی پشاور جیل سے رہائی کے بعد مردان پولیس نےانہیں گرفتار کیا تھا۔

مزید خبریں :