پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان رہا ہوتے ہی پھر گرفتار

علی محمد خان کو مردان کی انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو
علی محمد خان کو مردان کی انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو

مردان: تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو پھر گرفتار کرلیا گیا۔

جیونیوز کے مطابق علی محمد خان کو  مردان کی انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ اینٹی کرپشن پولیس کے مقدمے میں علی محمد خان کا نام بھی شامل ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کی گرفتاری پانچویں مرتبہ عمل میں لائی گئی ہے، انہیں گزشتہ روز پشاور جیل سے رہائی کے بعد مردان پولیس نے گرفتار کیا تھا۔


مزید خبریں :