Time 27 جون ، 2023
پاکستان

لیہ اراضی اسکینڈل: چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن و بہنوئی اینٹی کرپشن میں دوبارہ طلب

ملزمان کی جانب سے جواب دینے کےلیے مہلت مانگی گئی ہے اور ملزمان کی درخواست پر ان کو 5 جولائی تک وقت دیا گیا ہے: ترجمان اینٹی کرپشن— فوٹو:فائل
ملزمان کی جانب سے جواب دینے کےلیے مہلت مانگی گئی ہے اور ملزمان کی درخواست پر ان کو 5 جولائی تک وقت دیا گیا ہے: ترجمان اینٹی کرپشن— فوٹو:فائل

لیہ اراضی اسکینڈل میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ان کے شوہر اینٹی کرپشن انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔

اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق ڈاکٹر عظمیٰ اور احد مجید عدالتی حکم پرانکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے، اینٹی کرپشن ٹیم نے سوالنامہ ڈاکٹر عظمیٰ اور  ان کے شوہر کے حوالے کیا۔

ترجمان نے بتایاکہ ملزمان کی جانب سے جواب دینے کےلیےمہلت مانگی گئی ہے اور ملزمان کی درخواست پر ان کو 5 جولائی تک وقت دیا گیا ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے دونوں کو تمام ثبوتوں کے ساتھ 5 جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا۔

ترجمان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بھی معزز عدالت میں انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا وعدہ کرچکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ لیہ اراضی کیس میں ملوث نائب تحصیلدار کی ضمانت عدالت نے آج خارج کردی ہے اور اینٹی کرپشن ٹھوس شواہدکی بنیاد پر لیہ اراضی کیس میں تحقیقات کر رہا ہے۔

مزید خبریں :