دبئی میں نواز شریف کی مصروفیات، سیاست سے زیادہ کس چیز پر بات ہوئی؟

اطلاعات ہیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان ملاقاتوں میں ایسے ممالک کے مندوبین بھی شریک ہو رہے ہیں جو عالمی سیاست پر اپنا اثر و رسوخ آہستہ آہستہ بڑھا رہے ہیں— فوٹو: فائل
اطلاعات ہیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان ملاقاتوں میں ایسے ممالک کے مندوبین بھی شریک ہو رہے ہیں جو عالمی سیاست پر اپنا اثر و رسوخ آہستہ آہستہ بڑھا رہے ہیں— فوٹو: فائل

دبئی میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی مصروفیات جاری ہیں، آج صبح بھی نواز  شریف کی خصوصی ملاقاتیں ہوئیں، انتہائی قابل اعتماد ذرائع کے مطابق “خصوصی ملاقاتوں “ میں سیاست سے زیادہ معیشت پر گفتگو ہوئی۔

اطلاعات ہیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان ملاقاتوں میں ایسے ممالک کے مندوبین بھی شریک ہو رہے ہیں جو عالمی سیاست پر اپنا اثر  و رسوخ آہستہ آہستہ بڑھا رہے ہیں جبکہ پاکستان کے دوست ممالک کی طرف سے ملک میں معاشی تعاون بذریعہ سرمایہ کاری کا یقین دلایا گیا ہے۔

مذاکرات سے براہ راست وابستہ افراد نے بتایا کہ ان خصوصی ملاقاتوں میں پاکستان کو فی الحال معاشی بحران سے نجات دلانے پر لائحہ عمل بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے ملک کے سیاسی رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ پاکستان میں سیاسی تبدیلیوں کا اثر معاشی خصوصاً بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر نہیں پڑے گا اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

مزید خبریں :