Time 30 جون ، 2023
کاروبار

ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی، فی کلو کتنے کی ہو گئی؟

ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی نئی قیمت 2092 روپے 13 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ فوٹو فائل
 ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی نئی قیمت 2092 روپے 13 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جولائی سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم جولائی سے فی کلو ایل پی جی 19 روپے 46 پیسے سستی کر دی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 229 روپے 54 پیسے سستا ہو گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی نئی قیمت 2092 روپے 13 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا اعلامیے کے مطابق جون کے لیے ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت 2321 روپے 67 پیسے مقرر تھی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 177 روپے 29 پیسے مقرر کی گئی ہے جو جون میں 196 روپے 75 پیسے فی کلو تھی۔

مزید خبریں :