ایک دن میں کتنا گوشت کھایا جا سکتا ہے؟

ماہرین صحت کے مطابق گرم موسم میں زیادہ گوشت کھانے سے بدہضمی اور پیٹ کا نظام متاثر ہو سکتا ہے۔ فوٹو فائل
ماہرین صحت کے مطابق گرم موسم میں زیادہ گوشت کھانے سے بدہضمی اور پیٹ کا نظام متاثر ہو سکتا ہے۔ فوٹو فائل

عید قربان کے موقع پر قربانی کا گوشت ضرور کھائیں مگر احتیاط کا دامن بھی نہ چھوڑیں۔

ماہرین صحت کے مطابق گرم موسم میں زیادہ گوشت کھانے سے بدہضمی اور پیٹ کا نظام متاثر ہو سکتا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ صحت مند افراد دن میں ایک پاؤ جبکہ کولیسٹرول، شوگر اور امراض قلب کے مریض نصف پاؤ گوشت کھا سکتے ہیں۔

ڈاکٹر یونس اسماعیل کا کہنا ہے کہ گردے، کلیجی، مغز اور پائے میں کولیسٹرول کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے لہٰذا امراض گردہ، امراض قلب اور شوگر کے مریض ان سے پرہیز کریں۔

ڈاکٹر یونس اسماعیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ بار بی کیو بناتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ گوشت اچھی طرح پکا ہوا ہو کیونکہ بار بی کیو میں گوشت کچا اور عام طور پر جانور کا خون بھی لگا ہوا ہوتا ہے جو انسانی صحت کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے اور آپ مختلف بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔

مزید خبریں :