Geo News
Geo News

پاکستان
01 جنوری ، 2013

نئے سال کے آغازپر ملک کے مختلف شہروں میں آتش بازی

نئے سال کے آغازپر ملک کے مختلف شہروں میں آتش بازی

لاہور…نئے سال کے آغازپر ملک کے مختلف شہروں میں آتش بازی کی گئی۔ نوجوانوں نے بھنگڑے ڈالے اور خوب جشن منایا۔ نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے ہر کوئی پرجوش تھا۔ہر شہر میں ہی خصوصی تیاریاں کی گئیں اور گھڑی نے جیسے ہی بارہ بجائے۔ہر طرف شروع ہواجشن۔ کراچی میں نئے سال کا استقبال آتش بازی سے کیا گیا،کنسرٹس بھی ہوئے اورنوجوان خوشی میں جھومتے نظر آئے۔شہر میں جدید ہتھیاروں سے کی گئی فائرنگ کی گونج بھی سنائی دیتی رہی۔ زندہ دلان لاہور نے بھی نئے سال کا بھرپور استقبال کیا۔مختلف سڑکوں پرمنچلوں نے ڈانس اور خوب ہلا گلا کیا۔ملتان میں بھی نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور نئے سال کا جشن منایا۔کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں مزے مزے کے کھانے تو تھے ہی،پرتفریح میں بھی کمی نہ آئی۔حیدرآباد،سکھر،روہڑی،دادو،جیکب آباد،چمن اوربہاول پور میں نئے سال کے آغاز پرشدید ہوائی فائرنگ کی گئی۔

مزید خبریں :