Time 01 جولائی ، 2023
دنیا

سوئیڈن میں قرآن کریم کی بےحرمتی پر یورپی یونین کا ردعمل سامنے آگیا

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

برسلز: سوئیڈن میں اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر قرآن کریم کی بےحرمتی کے واقعے پر یورپی یونین کا ردعمل سامنے آگیا۔

ایک بیان میں یورپی یونین نے کہا ہے کہ سوئیڈن میں قرآن کریم کی بےحرمتی کے عمل کو مسترد کرتے ہیں، سوئیڈن واقعہ جارحانہ، بےعزتی پر مبنی اشتعال انگیزی کا واضح عمل ہے۔

یورپی یونین نےکہا ہےکہ یہ عمل کسی بھی طرح یورپی یونین کی رائےکی عکاسی نہیں کرتا، بےحرمتی کا واقعہ ایسے وقت کیا گیا جب مسلمان عیدالاضحیٰ منا رہے تھے۔

یورپی یونین کے مطابق یورپی یونین مذہب یا عقیدے اور اظہار رائے کی آزادی کے لیے کھڑی ہے، نسل پرستی، نفرت انگیزی، عدم برداشت کی یورپ میں کوئی جگہ نہیں۔

یورپی یونین کا کہنا ہےکہ وقت آ گیا ہےکہ باہمی افہام و تفہیم اور احترام کیلئے ایک ساتھ کھڑے ہوجائیں، بڑھتے ہوئے تنازعات کو روکنے کا بھی وقت آگیا ہے۔

مزید خبریں :