Time 02 جولائی ، 2023
پاکستان

پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن آج سہہ پہر شروع ہوگا

پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 2 جولائی سے شروع ہو کر 2 اگست تک جاری رہے گا: ترجمان پی آئی اے — فوٹو: فائل
پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 2 جولائی سے شروع ہو کر 2 اگست تک جاری رہے گا: ترجمان پی آئی اے — فوٹو: فائل

قومی ائیر لائن پاکستان انٹرنیشنل ائیر (پی ائی اے) کا بعد از حج آپریشن پیر کی سہہ پہر شروع ہوگا۔ بعد از حج آپریشن کے تحت پی آئی اے کی پہلی پرواز حجاج کو لے کر آج دوپہر سعودی عرب سے روانہ ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بعد از حج آپریشن 2 جولائی سے شروع ہو کر 2 اگست تک جاری رہے گا،  بعد از حج آپریشن کے تحت پہلی پرواز پی کے 832 جدہ سے پیر کی سہ پہر 3:35 بجے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی جہاں پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ افسر امان اللہ قریشی حجاج کو کراچی ائیرپورٹ پر ویلکم کریں گے۔

قومی ائیرلائن پی آئی اے کی بعد از حج آپریشن اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہلی پرواز سہ پہر 3:30 بجے لینڈ کرے گی، سی ای او ائیر وائس مارشل عامر حیات حجاج کو ویلکم کرنے کیلئے  موجود ہوں گے جبکہ لاہور ائیرپورٹ پر پہلی بعد  پرواز کل 2 جولائی کو سہ پہر 3:20 بجے لینڈ کرے گی۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے 268 پروازوں کے ذریعے 61 ہزار 467 حجاج کو لے کر سعودی عرب سے پاکستان پہنچائے گی،41 ہزار سرکاری اسکیم اور 19 ہزار پرائیوٹ اسکیم کے حجاج کو لے کر پروازیں پاکستان آئیں گی۔

یاد رہے کہ پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 21 مئی سے ہوا تھا جو 22 جون تک جاری رہا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کراچی، اسلام آباد، لاہور ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور پشاور ائیرپورٹس پر حجاج کو سعودی عرب سے پہنچائے گی جبکہ سکھر، رحیم یار خان اور کوئٹہ ائیرپورٹس پر بھی حجاج کو لایا جائے گا۔

مزید خبریں :