Time 02 جولائی ، 2023
پاکستان

نواز شریف کی دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں جاری، پی پی قیادت سے ایک اور ملاقات ہوگی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق  نوازشریف  آئندہ  ہفتے  پیپلزپارٹی کی قیادت سے ایک اور  ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کے بھی رابطے ہوئے ہیں، استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں سے پنجاب کی سیاست پر گفتگو ہوئی ہے۔

نواز شریف آج  شیخ زاید روڈ کے ہوٹل میں ن لیگ امارات کی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی ابھی متعدد اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں اور وہ دبئی میں مزید ایک ہفتہ قیام کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ملاقاتوں میں پاکستان کے معاشی نظام کی بہتری کے لیے صلاح مشورے ہو رہے ہیں۔

خیال رہےکہ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ کئی روز سے دبئی میں قیام پزیر ہیں اور انہوں نے فیملی کے افراد کے ساتھ عید بھی دبئی میں ہی منائی، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی دبئی میں اپنے والد کے ساتھ موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق عید کے دوسرے روز نواز شریف نے پیٹرولیم سیکٹر سے وابستہ غیر ملکی وفود سے ملاقات کی، ملاقات میں معاشی نظام کی بہتری کے لیے آئل سیکٹر میں سرمایہ کاری پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ غیر ملکی وفود سے ہونے والی ملاقات میں پیٹرولیم مصنوعات میں استحکام سے ملکی معیشت میں بہتری لانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کئی دوست ممالک کی طرف سے معاشی سرگرمی اور سرمایہ کاری پر نواز شریف کے ساتھ تبادلہ خیال جاری ہے۔

مزید خبریں :