Time 03 جولائی ، 2023
کاروبار

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 47 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 جون تک 9.34 ارب ڈالر رہے: اعلامیہ اسٹیٹ بینک۔ فوٹو فائل
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 جون تک 9.34 ارب ڈالر رہے: اعلامیہ اسٹیٹ بینک۔ فوٹو فائل

پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 47 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بڑا اضافہ ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 23 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر47 کروڑ70 لاکھ ڈالر بڑھے۔

مرکزی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 جون تک 9.34 ارب ڈالر رہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 53 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اضافے سے 4.06 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.6 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.27 ارب ڈالر ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے باعث آج کاروباری روز کے پہلے ہی روز ناصرف اسٹاک ایکسچینج میں 2400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا بلکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی 5 روپے کی بڑی کمی ہوئی۔

مزید خبریں :