01 جنوری ، 2013
کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ انقلاب ظلم سے نجات دلانے کے لیے ہے،افواج پاکستان سمیت تمام ادارے انقلاب میں رکاوٹ بننے کے بجائے اس کا ساتھ دیں،چودہ جنوری کو اسلام آباد میں پسے ہوئے عوام کا اجتماع ہوگا،انھوں نے ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم کے ہیڈ کوارٹر کے قریب واقع جناح گراؤنڈ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا،اس موقع پر تحریک منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سمیت ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، اراکین پارلیمنٹ سمیت دیگر اہم رہنماء بھی موجودتھے۔الطا حسین نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ہاتھ بڑھایا ہم نے انھیں گلے لگا لیا ہے،قوم کو نئے سال اور ملک میں سفر انقلاب کی مبارکباد دیتا ہوں۔ڈاکٹر طاہو القادری کی نائن زیرو آمد پر انھیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انھوں نے کارکنان سے کہا کہ وہ نعروں کی بجائے میر ی بات غور سے سنیں۔چودہ جنوری کو عوامی پارلیمنٹ میں فیصلہ ہوگا،انقلاب ظلم سے نجات دلانے کے لیے ہے،مجھ پر جناح پور بنانے کا الزام لگایا گیا، الطاف حسین نے کہا کہ فرسودہ گلے سڑے نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں،ایم کیو ایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا،تاہم اب قائد اعظم اور علامہ اقبال کے شہروں سے انقلاب آرہا ہے،اب دنیا کی کوئی طاقت انقلاب کو آنے سے نہیں روک سکتی،ایم کیوایم نے پہلی بار عوامی نمائندوں کو اسمبلیوں میں بھیجا ،غریبوں نے بہت خون دیدیا اب لٹیروں کی قربانی دینے کا وقت آگیا ہے،اسمبلیوں کو کرپٹ لوگوں سے پاک کیا جائے گا،سفر انقلاب منزل پر پہنچ کر ختم ہوگا،تمام جماعتوں کو دعوت ہے کہ سفر انقلاب میں شامل ہوجائیں،پڑھے لکھے لوگ اسمبلیوں میں جاکرحق پرستی کا پیغام پہنچائیں ،دوجماعتوں کے ہاتھ ملانے سے امید کی کرن پیدا ہوئی،ملک بچانے کے لیے چودہ جنوری کو عوامی پرچم تلے جمع ہوجائیں،ڈاکٹر طاہر القادری کی شکل میں مجھے بڑا بھائی مل گیا ہے، انھوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو فوری طور پر سیکیورٹی فراہم کرے،پنجاب میں پیغام حق پرستی کو روکنے کی سازش کی جارہی ہے،کیا الیکشن کمشنر لٹیروں کو نااہل قرار دینے کی طاقت رکھتے ہیں۔عوامی مارچ سے متعلق ہر فیصلہ ڈاکٹر طاہر القادری کرینگے۔