01 جنوری ، 2013
کراچی …کراچی کے علاقے فیڈرل ایریا میں منگل کی شام عائشہ منزل کے قریب ایک موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے کما زکم 30افراد زخمی ہوگئے جن میں5افراد کی حالت تشویش ناک ہے ۔پولیس کے مطابق دھماکے سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ، دھماکے کے بعد واٹر پمپ عائشہ منزل اور کریم آباد سمیت اطراف کے علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہوگیا ۔ دھماکا اس وقت ہوا جب ایم کیو ایم کے جناح گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے کے شرکاء واپس جارہے تھے ، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اسکی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی ، لوگوں کی بہت بڑی تعداد کی وجہ سے امدای کارروائیوں میں مشکلات کا سا منا ہو رہا ہے ۔جائے وقوع پر پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ کارکنان بھی پہنچ گئے ہیں ۔ ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ بم ایک موٹر سائیکل پر نصب تھا،دھماکے زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال ،جناح اسپتال ،عباسی شہید اور دیگر قریب واقع اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے اور تمام عملے کو طلب کر لیا گیا ہے۔