پاکستان
Time 07 جولائی ، 2023

لاہور: پولیس نے منشیات لے کر جانے والا ڈرون پکڑ لیا

ڈرون گرنے کا واقعہ رسول پورہ گاؤں کاہنہ میں پیش آیا اور ڈرون کے ساتھ بندھی 6 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے: پولیس/ فائل فوٹو
ڈرون گرنے کا واقعہ رسول پورہ گاؤں کاہنہ میں پیش آیا اور ڈرون کے ساتھ بندھی 6 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے: پولیس/ فائل فوٹو

لاہور میں منشیات لے کر جانے والے ڈرون کو پولیس نے پکڑ لیا۔

پولیس کے مطابق ڈرون گرنے کا واقعہ رسول پورہ گاؤں کاہنہ میں پیش آیا اور ڈرون کے ساتھ بندھی 6 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ڈرون اور منشیات کو قبضے میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق منشیات سے بھرا ڈرون کہاں سے آپریٹ ہوا؟ کہاں جارہا تھا ؟ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔


مزید خبریں :