02 جنوری ، 2013
اسلام آباد …اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں شدید دُھند کے باعث اسلام آباد لاہور موٹر وے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔موٹر وے پولیس کے مطابق اسلام آباد میں چکری اور کلر کہار انٹرچینج سمیت ملحقہ علاقوں میں شدید دُھند ہے جس کے باعث موٹر وے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے پر لاہور جانے والی ٹریفک کو جی ٹی روڈ پر منتقل کیا جارہا ہے،پولیس کے مطابق دُھند کم ہوتے ہی موٹروے کو ٹریفک کیلئے کھول دی جائے گی۔