Time 09 جولائی ، 2023
دنیا

کینیڈا میں خالصتان تحریک کے سرگرم سکھ رہنما کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بھارت سکھوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے سکھ رہنماؤں کو راستے سے ہٹانا چاہتا ہے: مظاہرین— فوٹو: فائل
بھارت سکھوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے سکھ رہنماؤں کو راستے سے ہٹانا چاہتا ہے: مظاہرین— فوٹو: فائل

خالصتان کی آزادی کیلئے کینیڈا میں سرگرم سکھ رہنما جتھے دار ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے خلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ۔

احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت سکھوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے سکھ رہنماؤں کو راستے سے ہٹانا چاہتا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی ہتھکنڈے سکھوں کو خالصتان کی آزادی سے باز نہیں رکھ سکتے۔

واضح رہے کہ بھارتی مظالم سے تنگ بھارتی پنجاب میں علیحدگی پسند خالصتان تحریک کی جانب سے کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں بھارت سے علیحدگی کیلئے پرامن ریفرنڈم منعقد کروائے گئے تھے جہاں سکھوں کی بھاری اکثریت نے علیحدگی کے حق میں ووٹ کیا تھا۔

مزید خبریں :