02 جنوری ، 2013
نئی دہلی … بھارت کے شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، ٹھنڈ سے اب تک 90 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ خراب موسم کی وجہ سے کئی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔ بھارت کی شمالی ریاستوں میں سردی کا راج ہے، اتر پردیش میں سردی سے مزید 7 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اتر پردیش، ہریانہ اور پنجاب میں سردی کے ساتھ ساتھ دھند نے بھی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ شدید دھند کے باعث کئی پروازیں معطل کردی گئیں جبکہ ٹرین سروس اور سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی۔