02 جنوری ، 2013
اسلام آباد … سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نااہلیت کے خلاف نظرثانی کی درخواست سپریم کورٹ بجھوا دی، جس پر اعتراضات لگا کر اسے مسترد کر دیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طرف سے ڈاک کے ذریعہ نظرثانی کی درخواست بجھوائی گئی، سپریم کورٹ نے اعتراضات لگائے ہیں کہ درخواست نامکمل ہے اور مقررہ مدت میں دائر نہیں کی گئی۔ درخواست کے ہمراہ سیکیورٹی چالان بھی جمع نہیں کرایا گیا، توہین عدالت کیس میں یوسف رضا گیلانی کے وکیل اعتزاز احسن تھے مگر اب یہ نظر ثانی درخواست ذاتی طور پر دائر کی گئی۔