Time 11 جولائی ، 2023
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے ٹرائل کورٹ کا توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونےکا فیصلہ چیلنج کررکھا ہے— فوٹو: فائل
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے ٹرائل کورٹ کا توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونےکا فیصلہ چیلنج کررکھا ہے— فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس کل اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس عامر فاروق کل سماعت کریں گے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے ٹرائل کورٹ کا توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونےکا فیصلہ چیلنج کررکھا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نےتوشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت قرار دیا تھا۔

چیرمین پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے اور بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سےدرخواست دائرکی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 8 جولائی کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کا سنایا گیا توشہ خانہ فوجداری کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کی شکایت 120 دن میں دائر نہیں کی گئی اور نہ ہی کیس ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے قانونی طریقہ کار  اپنایا گیا لہٰذا توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون اور کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید خبریں :