Geo News
Geo News

پاکستان
02 جنوری ، 2013

ڈیرہ بگٹی : 16 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردی گئی

ڈیرہ بگٹی … ڈیرہ بگٹی میں 16 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا، گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں نامعلوم افراد نے گیس کنووٴں نمبر 15 اور 29 کے قریب دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا جو کہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا اور کنووٴں سے گیس پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ تاہم دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :