Time 13 جولائی ، 2023
انٹرٹینمنٹ

ڈراموں کی پیشکش: جنت مرزا مسلسل تنقید کے بعد بھڑک گئیں

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں کہا تھا کہ انہیں’ ڈرامہ پری زاد‘ اور ’ ہم کہاں کے سچے تھے ‘ کی پیشکش ہوچکی ہے/ فائل فوٹو
ٹک ٹاکر جنت مرزا نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں کہا تھا کہ انہیں’ ڈرامہ پری زاد‘ اور ’ ہم کہاں کے سچے تھے ‘ کی پیشکش ہوچکی ہے/ فائل فوٹو

 معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے مختلف ڈراموں میں پیشکش سے متعلق بیان  پر ہونے والی تنقید کے بعد اپنی واٹس ایپ چیٹ شیئر کردی۔

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے حال ہی میں ایک نجی شو کو انٹریو دیا تھا  جس میں میزبان کے سوال پر انھوں نے ڈرامہ 'پری زاد'  اور 'ہم کہاں کے سچے تھے' کی پیشکش کے حوالے سے انکشاف کیا تھا۔

جنت مرزا کا کہنا تھا کہ  انہیں ڈرامہ 'پری زاد' میں ناہید کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی تاہم ان کے انکار کے بعد یہ کردار اداکارہ اشنا شاہ نے ادا کیا جبکہ ڈرامہ سیریل  'ہم کہاں کہ سچے تھے' میں انہیں مشال کے کردارکی آفر ہوئی تھی جسے اداکارہ کبریٰ خان نے ادا کیا۔

اس بیان  کے بعد ادا کارہ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

جنت مرزا نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ٹرولنگ ہونے کے بعد تنگ آکر اپنی ڈراموں کی پیشکش  کے حوالے سے چیٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کی اسٹوری پر  شیئر کی۔

جنت مرزا نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ میں کبھی بھی سوشل میڈیا پر  خود کی وضاحت نہیں کرنا چاہتی تھی اور ذاتی چیٹ کو بھی شیئر  نہیں کرنا چاہتی تھی کیونکہ مجھے یہ بے عزتی لگتی ہے  لیکن چیزیں اب کنٹرول سے باہر ہوگئی ہیں۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں یہ بھی لکھا کہ میرا خیال ہے یہاں چیزوں کو واضح کرنے کی ضرورت ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا

جنت مرزا نے مزید لکھا کہ اس کے علاوہ میں  ان  چینلز کیخلاف بھی سائبر دھونس اور ہتک عزت کی شکایت درج کروں گی جو اس بڑے طریقہ کار کے لیے کوئی نقطہ نظر نہیں رکھتے، کسی کو تنقید کا نشانہ بنانے اور اس کی ذہنی صحت متاثر کرنے سے پہلے تصدیق کرلینی چاہیے۔

مزید خبریں :