Time 13 جولائی ، 2023
جرائم

دبئی سے شادی کیلئے آئے نوجوان کے قتل کی تفتیش میں حقائق سامنے آگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے منگھوپیر  روڈ پر  پولیس کی فائرنگ سے دبئی سے آئے نوجوان کے قتل کی تفتیش میں حقائق سامنے آگئے۔

 ڈی آئی جی سی آئی اے شرجیل کھرل کے مطابق ہاشم نامی نوجوان کے قتل میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کے اہلکار ملوث ہیں۔

شرجیل کھرل کے مطابق پولیس اہلکاروں نے ہاشم اور  اس کے دوست کو رکنےکا اشارہ کیا، نہ رکنے پر اے ایس آئی مختار  نے فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی سی آئی اے کا کہنا ہےکہ ملوث اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے، اہلکاروں کو اب تک باقاعدہ گرفتار نہیں کیا گیا ہے، ہاشم کے قتل کا مقدمہ منگھوپیر تھانے میں درج ہے جس میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔

ہاشم کے ماموں رستم نے میڈیا کو بتایا تھا کہ  ہاشم 15 سے زائد سال سے دبئی میں مقیم تھا اور شادی کرنےکے لیے کراچی آیا تھا، مقتول کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی، مقتول واپس جانے سے قبل شاہ نورانی کے مزار پر دوست کے ساتھ زیارت کے لیےگیا تھا، واپس آتے ہوئے نہ رکنے پر پولیس نے دونوں پر فائرنگ کی۔ 

مزید خبریں :