پاکستان
Time 15 جولائی ، 2023

لاہور ہائیکورٹ کا شہریوں کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنےکا طریقہ کار سخت کرنےکا حکم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور ہائی کورٹ نے شہریوں کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کے لیے طریقہ کار سخت کرنے کا حکم دے دیا۔

شہری کی درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس امجد رفیق نے فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے  شہری کا نام انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فورتھ شیڈول میں ڈالنےکا اقدام کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ کسی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنےکے لیے سخت طریقہ کار اپنایا جائے، ایسی پابندیاں لگنےکے بعد انسان اپنی زندگی باعزت طریقے سے نہیں گزار پاتا، فورتھ شیڈول میں شامل شخص کو اپنی نقل و حرکت محدود کرنےکا بانڈ بھرنا پڑتا ہے، فورتھ شیڈول میں شامل شخص کو حکومت جب چاہےگرفتار کرسکتی ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ قصہ مختصر فورتھ شیڈول میں شامل شخص کا زندگی گزارنا مشکل ہو جاتا ہے، ایسے افراد کے خلاف معلومات عموماً ایس ایم ایس یا واٹس ایپ میسیج سے لی جاتی ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے ہدایت کی ہےکہ فورتھ شیڈول میں کسی شہری کا نام ڈالنے سے پہلے ایک سے زائد فورمز سے معلومات لی جائیں۔