Time 18 جولائی ، 2023
کھیل

کوہ پیما نائلہ کیانی نے براڈ پیک سر کرنے کیلئے پیش قدمی شروع کردی

نائلہ کیانی 6100 میٹر پر براڈ پیک کے کیمپ ٹو پر پہنچ چکی ہیں، اگلے دو روز میں براڈ پیک سمٹ پر پہنچ جائیں گی
نائلہ کیانی 6100 میٹر پر براڈ پیک کے کیمپ ٹو پر پہنچ چکی ہیں، اگلے دو روز میں براڈ پیک سمٹ پر پہنچ جائیں گی

خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے  پاکستان میں واقع  براڈ پیک سر کرنے کی طرف  پیش قدمی شروع کردی ہے۔

8051 میٹر بلند براڈ پیک دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی ہے جس کو سر کرنے کیلئے  نائلہ کیانی آج صبح بیس کیمپ سے روانہ ہوئیں تھیں  تاہم اب  نائلہ کیانی 6100 میٹر پر براڈ پیک کے کیمپ ٹو پر پہنچ چکی ہیں۔

پاکستانی خاتون کوہ پیما اگلے 2 روز میں براڈ پیک سمٹ پر پہنچ جائیں گی، براڈ پیک نائلہ کیانی کی 8000میٹر سے بلند آٹھویں کلائمب ہے، کامیاب سمٹ کی صورت میں نائلہ کیانی منفرد اعزاز اپنے نام کرلیں گی

نائلہ کیانی پاکستان کی تمام "8 تھاؤزنڈر" سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن جائیں گی۔

کوہ پیما نائلہ کیانی  اس سے قبل پاکستان میں کے ٹو، گیشربرم ون، گیشربرم ٹو اور نانگا پربت سر کرچکی ہیں  یہی نہیں نائلہ نے نیپال میں ایوریسٹ، اناپورنا اور لوٹسے کو بھی سر کیا ہے۔

مزید خبریں :