Time 19 جولائی ، 2023
پاکستان

راولپنڈی میں 200 ملی میٹر کی طوفانی بارش، نالہ لئی پر خطرے کے سائرن بج گئے

ضلعی انتظامیہ نے نالہ لئی سے ملحقہ آبادی کو احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے اور پاک فوج کے دستے نالہ لئی پہنچ گئے ہیں/ فائل فوٹو
 ضلعی انتظامیہ نے نالہ لئی سے ملحقہ آبادی کو احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے اور پاک فوج کے دستے نالہ لئی پہنچ گئے ہیں/ فائل فوٹو

راولپنڈی میں طوفانی بارش کے نتیجے میں  نالہ لئی  کے مقام  پر خطرے کے سائرن بجا دیے گئے۔

راولپنڈی میں 200 ملی میٹر کے قریب بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے  نالہ لئی سے ملحقہ آبادی کو احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے اور  پاک فوج کے دستے نالہ لئی پہنچ گئے ہیں۔

ریسکیو کی ٹیمیں کٹاریاں، گوالمنڈی، سواں پل اوردیگر نشیبی علاقوں میں تعینات کردی گئی ہیں: ترجمان 

کمشنر راولپنڈی  کے مطابق رین ایمرجنسی کے پیش نظر پاک فوج کے دستوں کو نالہ لئی پر تعینات کردیا گیا ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج ضلعی انتظامیہ کےہمراہ موجود رہے گی۔

کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر کٹاریاں اور گوالمنڈی سے شہریوں کا انخلا شروع کردیا گیا اور  اسلام آباد راولپنڈی میں ریسکیو 1122 کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق  ریسکیو اہلکار نالہ لئی کے اطراف تعینات کردیےگئے ہیں، ریسکیو  کی ٹیمیں کٹاریاں، گوالمنڈی،  سواں پل اوردیگر نشیبی علاقوں میں تعینات کردی گئی ہیں۔

ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر فوری اطلاع دیں۔

مزید خبریں :