Time 20 جولائی ، 2023
انٹرٹینمنٹ

فحش فلمیں بنانے کا کیس: راج کندرا اپنے ہی اسکینڈل پر بننے والی فلم میں ڈیبیو کیلئے تیار

راج کندرا کو 19 جولائی 2021 کے روز ممبئی پولیس نے فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا/ فائل فوٹو
راج کندرا کو 19 جولائی 2021 کے روز ممبئی پولیس نے فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا/ فائل فوٹو

بھارت:  پورنوگرافی اسکینڈل میں جیل جانے والے بھارتی بزنس مین  اور اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا فلم ڈیبیو  کیلئے تیار ہیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق  فلم راج کندرا کے پورنو گرافی  اسکینڈل سے متعلق فلم ان کے ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں گزارے گئے63 دنوں اور پہلوؤں  پر بنائی جائےگی اور اس فلم میں  راج کندرا  ہی اداکاری کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق بنائی جانے والی  فلم کندرا اور ان کے خاندان کے نقطہ نظر سے ایک کہانی  ہوگی ، فلم کی کہا نی  راج کندرا کے   پورنوگرافی اسکینڈل  سے متعلق ہوگی،   فلم میں الزامات کی پہلی رپورٹس سے لے کر میڈیا رپورٹنگ تک اور جیل میں گزارے گئے وقت سے لے کر ضمانت تک کے تمام پہلوؤں کو دکھایا جائے گا۔

بھارتی میڈیا پر  فلم کا نام اور  ڈائریکٹر کا نام  تاحال نہیں بتایا گیا ہے  البتہ بتایا  جارہا ہے کہ راج کندرا فلم کی پروڈکشن سے لے کر اسکرپٹ تک تمام پہلوؤں میں تخلیقی طور پر شامل ہوں گے۔

 واضح رہے کہ راج کندرا کو 19 جولائی 2021  کے روز ممبئی پولیس نے فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا بعد ازاں  تقریباً ڈھائی ماہ بعد  انھیں ضمانت  ملی تھی۔

ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے کہا  تھا کہ راج کندرا ایپلی کیشن ہاٹ شاٹس کو ممبئی کے ایک آفس سے چلارہے تھے،  مزید برآں راج کندرا کے  لیپ ٹاپ سے برآمد پریزنٹیشن میں فنانشل پراجیکٹس کے علاوہ مارکیٹنگ کی حکمت عملی کی تفصیلات موجود تھیں جب کہ لیپ ٹاپ سے مبینہ طور پر جنسی مواد کے اسکرپٹ بھی برآمد کیے گئے تھے۔

مزید خبریں :