Time 20 جولائی ، 2023
پاکستان

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 22 جولائی سے پمپس بند کرنے کا اعلان

تحفظات دور ہونے تک پیٹرول کی فراہمی کو بند رکھا جائے گا: پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن۔ فوٹو فائل
تحفظات دور ہونے تک پیٹرول کی فراہمی کو بند رکھا جائے گا: پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن۔ فوٹو فائل

راولپنڈی: پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 22 جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تحفظات پر وزیر پیٹرولیم کو آگاہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا، حکومت نے منافع کی شرح 2 اعشاریہ 40 رکھی جو منظور نہیں ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایرانی اور اسمگل شدہ پیٹرول سے ہماری سیل 30 فیصد گر گئی ہے، تحفظات دور ہونے تک پیٹرول کی فراہمی کو بند رکھا جائے گا۔


مزید خبریں :