24 جولائی ، 2023
کرکٹ ورلڈ کپ 2023کے میزبان ملک بھارت میں مقامی کرکٹ بُکی کا بڑا فراڈ سامنے آگیا۔
رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر گونڈیا میں پولیس نے کرکٹ بُکی کے گھر پر چھاپا مارا ، چھاپے کے دوران بُکی کی رہائش گاہ سے 17 کروڑ روپے کیش ، 4 کلو سونا اور 200 کلو چاندی برآمد ہوئی جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اننت جین نامی بُکی نے بزنس مین سے بیٹنگ ایپ کے لیے 58 کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے۔
پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ بُکی دبئی سے چلنے والے نیٹ ورک کا حصہ ہے ، جس کا جال پورے بھارت میں پھیلا ہوا ہے ۔
خیال رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ رواں برس اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے اور روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔