Time 24 جولائی ، 2023
کھیل

'پڑوسیوں سنڈے کیسا رہا'، عرفان پٹھان کی پرانی ٹوئٹ پر صارفین نے میمز کا ڈھیر لگادیا

گزشتہ روز اتوار کو ہی بھارت سے پاکستان شاہینز کی جیت کے بعد عرفان ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے، سوشل میڈیا صارفین نے ان پر متعدد میمز بنا ڈالیں__فوٹو: ٹوئٹر
گزشتہ روز اتوار کو ہی بھارت سے پاکستان شاہینز کی جیت کے بعد عرفان ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے، سوشل میڈیا صارفین نے ان پر متعدد میمز بنا ڈالیں__فوٹو: ٹوئٹر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عرفان پٹھان کی ایک سال قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی بھارت سے شکست پر کی گئی ٹوئٹ نے اب تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑا۔

گزشتہ برس آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں 23 اکتوبر بروز اتوار کو پاکستان اور بھارت کا میچ ہوا جس میں بھارت 4 وکٹوں سے کامیاب رہا ، اپنے ملک کی جیت کے بعد سابق کرکٹر نے ٹوئٹ کی جو اب تک وائرل ہی ہے۔

عرفان پٹھان نے ٹوئٹ میں پاکستانیوں کو نام لیے بغیر مخاطب کیا اور لکھا 'پڑوسیوں سنڈے کیسا رہا؟'

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

اس کے بعد نومبر میں بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کی نیوزی لینڈ سے فتح کے بعد عرفان پٹھان کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں درج تھا کہ’ پڑوسیوں جیت تو آتی جاتی رہتی ہے گریس آپ کے بس کی بات نہیں‘۔

کرکٹر نے یہ بھی وضاحت دی تھی کہ مذکورہ ٹوئٹ پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے نہیں بلکہ شائقین کے لیے ہے، البتہ اس ٹوئٹ کے بعد شعیب اختر سمیت کئی پاکستانی معروف اداکاروں نے عرفان پٹھان کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

اب گزشتہ روز اتوار کو ہی بھارت سے پاکستان شاہینز کی جیت کے بعد عرفان ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے، سوشل میڈیا صارفین نے ان پر متعدد میمز بنا ڈالیں۔

کسی نے عرفان کو ٹرول کیا تو کوئی بالی وڈ کی فلموں کے سین کو عرفان پٹھان کی موجودہ صورتحال قرار دیتا رہا۔

آئیے کچھ میمز ملاحظہ کریں:


مزید خبریں :