Time 24 جولائی ، 2023
پاکستان

سندھ بلوچستان میں بارشوں کے باعث حب ڈیم میں پانی کی سطح 5 فٹ بلند

گزشتہ سال کی بارشوں کے دوران بھی حب ڈیم مکمل بھر گیا تھا__فوٹو: جیو نیوز
گزشتہ سال کی بارشوں کے دوران بھی حب ڈیم مکمل بھر گیا تھا__فوٹو: جیو نیوز

سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں حالیہ بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح 5 فٹ بلند ہوگئی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ اگر مزید 5 فٹ پانی آگیا تو اس سال بھی حب ڈیم مکمل بھر جائے گا۔

 واپڈا ذرائع کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں حالیہ بارشوں کےبعد حب ڈیم میں گزشتہ روز سے پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

 22 جولائی تک حب ڈیم میں پانی کی سطح 329 فٹ سے زائد تھی۔ 

واپڈا ذرائع کے مطابق 23 جولائی کی شام حب ڈیم میں سطح آب 330.9 فٹ تک پہنچ گئی تھی، گزشتہ رات حب ڈیم میں 4 فٹ سے زائد پانی پہنچا۔ 

حالیہ بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح میں 5 فٹ سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔

 حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 339 فٹ ہے، واپڈا ذرائع کے مطابق پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اگر مزید 5 فٹ تک پانی اگیا تو حب ڈیم اس سال بھی مکمل طور پر بھر جائے گا۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ سال کی بارشوں کے دوران بھی حب ڈیم مکمل بھر گیا تھا۔

مزید خبریں :