Time 24 جولائی ، 2023
دنیا

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے مودی کے جعلی پلوامہ ڈرامےکا راز بے نقاب کردیا

اس سے قبل ماضی میں کانگریس رہنما ادت راج نے بھی پلوامہ ڈرامے کو جعلی اور خود ساختہ قرار دیا تھا__فوٹو: فائل
اس سے قبل ماضی میں کانگریس رہنما ادت راج نے بھی پلوامہ ڈرامے کو جعلی اور خود ساختہ قرار دیا تھا__فوٹو: فائل

بھارت میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے جعلی پلوامہ ڈرامےکا راز بے نقاب کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ممتا بینرجی نے کہا کہ مودی نے انتخابات جیتنے کے لیے پلوامہ ڈرامہ رچایا، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پھر پلوامہ جیسا جعلی اور اسکرپٹڈ ڈرامہ رچانے کی منصوبہ بنا رہی ہے۔

ممتا بینرجی کا کہنا تھا کہ مودی ایک بار پھر پلوامہ طرز کا ڈرامہ رچا کر انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب مودی نواز میڈیا نے وزیرِ اعلیٰ ممتا بینرجی کو غدار قرار دے دیا۔

اس سے قبل ماضی میں کانگریس رہنما ادت راج نے بھی پلوامہ ڈرامے کو جعلی اور خود ساختہ قرار دیا تھا۔

اس کے علاوہ سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیا پال ملک نے بھی کہا تھا کہ مودی اور امت شاہ نے پلوامہ حملے پر خاموش رہنے کا کہا، مودی پلوامہ حملے کو پاکستان پر تھوپ کر الیکشن میں ووٹ لینا چاہتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ  پلوامہ میں مودی نے بھارتی فوجیوں کو بچانے کے بجائے جان بوجھ کر مرنے دیا اور ملبہ پاکستان پر ڈالا۔

پلوامہ ڈرامے کے بعد مودی سرکار نے جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا تھا، جواب میں پاکستان نے 2 بھارتی طیارے مارگرائے اور ونگ کمانڈر ابھینندن کو گرفتار کیا تھا۔

مزید خبریں :