Time 24 جولائی ، 2023
پاکستان

وزیر دفاع نے کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلے کیلئے عوام کو مسلح کرنے کی تجویز دیدی

چھ ماہ کے پولیس آپریشن کے باوجود ڈاکوؤں کی سرگرمیاں جاری ہیں، ڈاکو لڑکیوں سے لوگوں کو ٹیلی فون کروا کے اغوا کر رہے ہیں: خواجہ آصف۔ فوٹو فائل
چھ ماہ کے پولیس آپریشن کے باوجود ڈاکوؤں کی سرگرمیاں جاری ہیں، ڈاکو لڑکیوں سے لوگوں کو ٹیلی فون کروا کے اغوا کر رہے ہیں: خواجہ آصف۔ فوٹو فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلے کے لیے عوام کو مسلح کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کچے کے ڈاکو ایڈوانس ہو گئے ہیں، سد باب کے لیے علاقے کے لوگوں کو مسلح کرنا ہو گا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا چھ ماہ کے پولیس آپریشن کے باوجود ڈاکوؤں کی سرگرمیاں جاری ہیں، ڈاکو لڑکیوں سے لوگوں کو ٹیلی فون کروا کے اغوا کر رہے ہیں، کچے کے جو حالات ہیں اس کے تحت کچے کے ہر فرد کو مسلح ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ رحیم یار خان اور سندھ کے سرحدی علاقے میں کچے کے خلاف دونوں صوبوں کی پولیس گزشتہ کئی ماہ سے آپریشن کر رہی ہے تاہم اس کے باوجود ہر روز ڈاکوؤں کی جانب سے کسی نا کسی کو اغوا کرنے کا واقعہ سامنے آ جا تا ہے۔

کچے کے ڈاکوؤں سے صرف عام شہری ہی نہیں بلکہ خود پولیس اہلکار بھی محفوظ نہیں ہیں اور رواں ماہ کے آغاز میں کچے کے ڈاکوؤں نے بچے کی بازیابی کے لیے جانے والے ایس ایچ او کو ہی دو اہلکاروں سمیت اغوا کر لیا تھا۔

مزید خبریں :