Time 25 جولائی ، 2023
کھیل

سنڈے کی ٹوئٹ کا معاملہ اور پاکستانیوں کی جانب سے ٹرولنگ، عرفان پٹھان نے خاموشی توڑ دی

اتوار کو بھارت سے پاکستان شاہینز کی جیت کے بعد عرفان خان ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے، سوشل میڈیا صارفین نے ان پر ناصرف تنقید کی بلکہ ان پر میمز بنائیں اور تبصرے بھی کیے/ فائل فوٹو
اتوار کو بھارت سے پاکستان شاہینز کی جیت کے بعد عرفان خان ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے، سوشل میڈیا صارفین نے ان پر ناصرف تنقید کی بلکہ ان پر میمز بنائیں اور تبصرے بھی کیے/ فائل فوٹو

سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے اتوار 23 جولائی کو پاکستان کے بھارت سے ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے کے بعد پاکستانی صارفین کی جانب سے ہونے والی ٹرولنگ کا جواب دیا ہے۔

اتوار کو  بھارت سے پاکستان شاہینز کی جیت کے بعد عرفان خان ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے، سوشل میڈیا صارفین نے ان پر ناصرف تنقید کی بلکہ ان پر میمز بنائیں اور تبصرے بھی کیے۔

اس کی بنیادی وجہ عرفان پٹھان کی گزشتہ برس کی جانے والی ٹوئٹ تھی، جو انہوں نے 23 اکتوبر 2022 بروز اتوار کو کی تھی، یہ ٹوئٹ اس وقت کی گئی جب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں پاکستان اور بھارت کا میچ ہوا جس میں بھارت 4 وکٹوں سے کامیاب رہا۔

اس فتح کے بعد عرفان پٹھان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پاکستانیوں کو ٹرول کیا اور لکھا 'پڑوسیوں سنڈے کیسا رہا؟'

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

اب اسی ایک سال پرانی ٹوئٹ کو یاد کراتے ہوئے پاکستانی شائقین نے سابق بھارتی کرکٹر کو آڑے ہاتھوں لیا جس پر اب انہوں نے خاموشی توڑ دی۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں 'پڑوسی' کا ہیش ٹیگ استعمال کیا اور لکھا 'ایک اتوار کی ٹوئٹ تو ابھی تک بھول نہیں پائے ہو، کتنے ویلے (فارغ) ہو؟'

پاکستانی صارفین  نے انہیں یہاں بھی نہ بخشا اور ان کی ٹوئٹ پر بھرپور جواب دیے۔

احتشام صدیقی نامی ٹوئٹر صارف نے عرفان پٹھان کے لیے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جو کہ ایک فین پیج کی اسٹوری کو دیکھنے والے لوگوں کا تھا، اس میں عرفان پٹھان کا نام بھی تھا۔

ٹوئٹر صارف نے لکھا 'یہ شخص فین پیجز پر اسٹوریز دیکھ رہا ہے اور ہمیں فارغ کہہ رہا ہے'۔

مصطفیٰ سلیم نامی صارف نے کہا 'بندے سے ٹوئٹ بھی نہیں ہورہی، جناب اور ایڈٹ کرنی پڑی'۔

ایک اور صارف نے کہا کہ آپ کی گریس کدھر گئی؟


مزید خبریں :